آن لائن ٹرین ٹریول مارکیٹ پلیس ریل یاتری ڈاٹ ان نامی کمپنی نے مسافروں کے لئے ٹرینوں میں دودھ کی سپلائی سروس شروع کی ہے۔کمپنی کی طرف سے آج یہاں بیان میں کہا گیا ہیکہ ملک میں پہلی مرتبہ
گرم
دودھ کو خا ص طور پر ڈیزائن کئے گئے اسپل پروف تھرمو پیکج میں فراہم کیا
جائے گا۔بچوں کے لئے یہ دودھ مسافر ریل یاتری ایپ کے ذریعہ آرڈ ر کرسکتے ہیں اور انہیں مقررہ اسٹیشن پر دودھ مل جائے گا۔